(ق) کاانتخابی اصلاحات بل میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے پر غور ،قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع

اتوار 24 ستمبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)مسلم لیگ(ق) نے انتخابی اصلاحات بل میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے پر غور شروع کر تے ہوئے قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت کا موقف ہے کہ ترامیم سے اداروں میں ٹکرائو کی صورتحال جنم لے گی ۔کسی ایک جماعت کے مخصوص فائدے کے لئے ترامیم نہیں ہونی چاہئیں اور یہ روایت آگے چل کر مسائل کا باعث بنے گی ۔ ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کی قیادت نے ترامیم کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے پر نہ صرف غور شروع کر دیا ہے بلکہ اس بارے قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل بھی شروع ہے ۔