لاہو رکی قدیمی درسگاہ کورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں ایم اے سیاسیات کے داخلے جاری

اتوار 24 ستمبر 2017 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) لاہو رکی قدیمی درسگاہ کورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں ایم اے سیاسیات کے داخلے جاری ہیں ۔وہ طلباء و طالبات جنہوں نے تاریخ ،سیاست ،مطالعہ پاکستان اور معاشرتی علوم میں بی اے کا امتحان پاس کیا ہے ایم اے سیاسیات میں داخلہ لینے کے اہل ہیں ۔

(جاری ہے)

دیال سنگھ کالج میں ایم اے سیاسیا ت کی کلاسز کا آغاز پنجاب یورنیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کی باقاعدہ اجازت سے 2014ء میں شروع ہوا جس میں پہلے ہی بیج میں نتائج کا تناسب 90فیصد رہا اب تک مجموعی طور پر گزشتہ تین سالوں میںایم اے سیاسیات کے نتائج کا تناسب 85فیصد رہا ہے ۔ رواں سال 2017ء میں بی کام کے بعد بی اے میں ( کوایجوکیشن ) طلباء کے ساتھ اب طالبات کی کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔