�)لیگ کی قیادت کاحکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے موجودہ حالات میں پارلیمانی محاذ کے ذریعے آگے بڑھنے کا فیصلہ ‘ ذرائع

نوازشریف کا ووٹ بینک ہر صورت محفوظ رکھنے کیلئے بھی مختلف اقدامات کئے جائیں گے ،اتحادی جماعتوں کو ساتھ رکھا جائیگا

اتوار 24 ستمبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے موجودہ حالات میں پارلیمانی محاذ کے ذریعے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لندن میں جاری مشاورتی عمل میں غور کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں جارحانہ رویہ اپنانے کی بجائے بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا لیا جائے ۔

(جاری ہے)

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف کا ووٹ بینک ہر صورت محفوظ رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے اور اسی تناظر میں دوسری اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر نواز شریف کی مقبولیت کو بر قرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔جمعیت علمائے اسلام اور چھوٹے صوبوں سے تعلق رکھنے والی علاقائی اور قوم پرست جماعتوں کی مدد سے نواز شریف کے موقف کی تائید کرنے کیلئے بھرپور مہم جاری رہے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے ملک کے بہترین مفاد میں صبر کا دامن تھامنے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے تاکہ معاملات کو مثبت انداز میں آگے چلایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :