دنیا میں سب سے بھاری وزنی چیزبچوں کے تابوت ہوتے ہیں،تجزیہ کارمحمد مالک

عام آدمی کابچہ 22سال کی عمرمیں شہید ہوتاہے جبکہ کچھ بچے چھ چھ سوکروڑکے اپارٹمنٹس میں رہ رہے ہیں،شہیدارسلان نے ایک طرف شہادتیں دینے اوردوسری کرپشن،قانون کی دھجیاں اڑانے والے پاکستان کامنظردکھایا،نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 14:22

دنیا میں سب سے بھاری وزنی چیزبچوں کے تابوت ہوتے ہیں،تجزیہ کارمحمد مالک
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) : سینئرتجزیہ کارمحمدمالک نے کہاہے کہ شہیدارسلان نے ہمیں دوپاکستانوں کامنظردکھایاہے ایک وہ جس میں جوان بچے پاکستان کوبچانے کیلئے شہادتیں دے رہے ہیں ، دوسراوہ جس میں ڈھٹائی کے ساتھ کرپشن،قانون کی دھجیاں اڑاناشامل ہے، عام آدمی کابچہ 22سال کی عمرمیں ملک کی حفاظت کیلئے شہید ہورہاہے جبکہ کچھ بچے چھ چھ سوکروڑکے اپارٹمنٹس میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہیدپرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کہاجاتاہے کہ دنیامیں سب سے بھاری وزنی چیزبچوں کے تابوت ہوتے ہیں۔یہ دکھ دردصرف ماں باپ ہی سمجھ سکتاہے کہ وہ زندگی جوابھی شروع ہی نہ ہوئی ہواور ختم ہوجائے،اور کسی بڑے مقصدکیلئے ہی کیوں نہ ختم ہوجائے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس دوسری طرف60یا 70سال کے لوگ کن حرکتوں میں لگے ہوئے ہیں۔

کوئی پارٹی صدربننے کیلئے ،کوئی سینیٹرشپ اور کوئی کروڑوں کیلئے چیزیں اوپرنیچے کررہاہے۔شہیدارسلان نے ہمیں دوپاکستانوں کامنظردکھایاہے ایک وہ پاکستان جس میں اس طرح کے جوان بچے پاکستان کوبچانے کیلئے شہادتیں دے رہے ہیں ۔جبکہ دوسراپاکستان جس میں ڈھٹائی کے ساتھ کرپشن،قانون کی دھجیاں اڑاناشامل ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کابچہ 22سال کی عمرمیں شہید ہورہاہے جبکہ کچھ لوگوں ے بچے چھ چھ سوکروڑکے اپارٹمنٹس میں رہ رہے ہیں۔۔ویڈیوبھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :