حارث سہیل کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر کرکٹ حلقے حیران

اتوار 24 ستمبر 2017 14:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے 44 ماہ پہلے فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے حارث سہیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر کرکٹ کے حلقے حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی چار ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف 28 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ کی سیریز کے لئے 16 ارکان پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

حیران کن طور پر سری لنکا کے خلاف اسکواڈ میں 28 سال کے حارث سہیل کو مڈل آرڈر بیٹس مین کی حیثیت سے موقع دیا گیا ہے۔رواں سال جون میں انگلینڈ میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے حارث سہیل کو ان فٹ عمر اکمل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن انہیں کوئی میچ کھیلنے کو نہ مل سکا۔57 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے حارث سہیل پاکستان کے لئے 22 ون ڈے اور 4 ٹی 20 کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :