گزشتہ ماہ چائے کی ملکی درآمدات میں 9.98 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اتوار 24 ستمبر 2017 14:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) گزشتہ ماہ اگست 2017ء کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 9.98 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2017ء کے دوران 50.5 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی ہے جبکہ جولائی 2017ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات کا حجم 45.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جولائی کے مقابلہ میں اگست 2017ء کے دوران چائے کی درآمدات میں 9.98 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :