کراچی سستا ترین جبکہ لاہور سب سے مہنگا شہر ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اتوار 24 ستمبر 2017 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) ملک کے پانچ بڑے شہروں میں کراچی سستا ترین جبکہ لاہور سب سے مہنگا شہر ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریی(سی پی آئی) کی روشنی میں اگست 2017 ء کے دوران سی پی آئی کی شرح کراچی میں 1.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یہ شرح 3.3 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملک کے پانچ بڑے شہرں میں سی پی آئی کی مناسبت سے لاہور سب سے مہنگا شہر ہے جہاں اگست 2017ء کے دوران سی پی آئی کی شرح 5.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :