ایران میں کینو کی سالانہ کھپت 60 ہزار ٹن سالانہ ہے ، احمد جواد

پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے پھل اور سبزیاں پیدا کی جاتی ہیں جن کی برآمدات میں اضافہ کیلئے ملک میں پراسیسنگ اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں اضافہ کی ضرورت ہے،چیئرمین ہارٹی کلچر ایکسپورٹ

اتوار 24 ستمبر 2017 14:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) ایران میں کینو کی سالانہ کھپت 60 ہزار ٹن سالانہ ہے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ہارٹی کلچر ایکسپورٹ کے چیئرمین احمد جواد نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سیزن میں ایران کے تجارتی فروغ کے ادارے (ٹی پی او) نے فروری کے دوران پاکستان سے صرف دو ماہ کیلئے کینو درآمد کرنے کی اجازت دی تھی جو انتہائی کم وقت تھا اس لئے ایران کو خاطر خواہ کینو برآمد نہ کئے جا سکے۔

انھوں نے ایران کے ادارے ٹی پی او سے مطالبہ کیا کہ رواں سال کینو کے آئندہ سیزن کے آغاز سے ہی پاکستان سے کینو درآمد کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جس سے نہ صرف علاقائی تجارت کو گروغ حاصل ہو گا بلکہ ہمسایہ ممالک کی باہمی تجارت کو بھی بڑھایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستانی کینو ایران میں بہت پسند کیا جاتا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایران کی وزارت تجارت پاکستان کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کینو کی برآمدات کیلئے اقدامات کرے۔ ایک سوال کے جواب میں احمد جواد نے بتایا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے پھل اور سبزیاں پیدا کی جاتی ہیں جن کی برآمدات میں اضافہ کیلئے ملک میں پراسیسنگ اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں اضافہ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :