کامرس نیوز

رواں مالی سال کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمد میں 19 فیصد کمی ریکارڈ

اتوار 24 ستمبر 2017 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) رواں مالی سال2017-18کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمد میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران 494 ملین ڈالر کی بجلی پیدا کرنے والی مشینری درآمد کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران قومی درآمداد میں 175 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال2016-17 کے دوران 3 ارب ڈالر مالیت کے جنریٹرز درآمد کئے گئے تھے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران جنریٹرز کی درآمدات کا حجم 1.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :