پاکستان ریلوے پولیس میں پہلی بارخواتین انسپکٹرزکی بھرتی کا عمل شروع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 13:59

پاکستان ریلوے پولیس میں پہلی بارخواتین انسپکٹرزکی بھرتی کا عمل شروع
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) :پاکستان ریلوے پولیس نے پہلی بارخواتین انسپکٹرزکی بھرتی کا عمل شروع کردیا،خواتین انسپکٹرزکی بھرتی کے مختلف مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایاہے کہ ریلوے پولیس میں خواتین کی بھرتی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایسا پہلی پاکستان کی تاریخ  ی پہلی بارہو رہا ہے کہ ریلوے پولیس میں خواتین انسپکٹرزکو بھرتی کیا جارہا ہے۔

خواتین انسپکٹرز کی بھرتی کے مختلف مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق108 خاتون امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا تھا،جس کے بعد76میں سے 63 خواتین فزیکل ٹیسٹ میں ناکام ہوگئیں،جب کہ کامیاب 13خواتین امیدواروں کاحتمی چناؤ انٹرویو کے بعد ہوگا۔ ریلوے پولیس میں خواتین کی بھرتی اس بات کاثبوت ہے کہ پاکستان میں خواتین کوملازمت کے یکساں مواقع میسرہیں۔

متعلقہ عنوان :