پاکستان کی سیاست میں دہی بھلے بیچنے والا صدر یا میئر بن جاتا ہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود

اتوار 24 ستمبر 2017 13:46

پاکستان کی سیاست میں دہی بھلے بیچنے والا صدر یا میئر بن جاتا ہے ، ڈاکٹر ..
 لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24ستمبر2017ء ) : تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ اچھا ہوتا میں دہی بھلے ،چاٹ،سری پائے بنا رہا ہوتا تو میں بھی زندگی میں کچھ کر لیتا ،ٹافی،نمکواور گولی بنانے والے کینڈی لینڈ کے مالک مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنایا جا رہا ہے ،جو شخص دہی بھلے بنا رہا ہوتا ہے وہ صدر بن جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکاش میں صحافی نہ ہوتا اس کی بجائے میں گولی،ٹافی،چپس،فروٹ چاٹ بنانا سیکھ لیتا تو اچھا ہوتا ۔

پاکستان میں سیاست اس قسم کی ہو رہی ہے کہ جو پکے پکائے کھانے بنا کر کھلاتا ہے وہ میئر بن جاتا ہے ،اور اب ہمارے بھائی جو کینڈی لینڈ کے مالک مفتاح اسماعیل ہیں ان کو وزیرخزانہ بنا یا جا رہا ہے اور وہ ماہر معاشیات بھی نہیں ہے ۔ پاکستان میں اب ٹافیوں کی درآمد اور برآمد ہو گی ،چپس بنے گی اور ہم سب لوگ بیٹھ کر چپس کھائیں گے۔پتہ نہیں نواز شریف کو انہوں نے کونسی ٹافی کھلائی ہے کہ وزیرخزانہ بننے کے چکروں میں ہیں۔ مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :