آپریشن ردالفساد:سکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان میں 3خطرناک دہشتگرد ہلاک کردیے

فورسزنے آپریشن کے دوران موٹرسائیکل سوادہشتگردوں کورکنے کااشارہ کیا،دہشتگردوں کی فورسزپرفائرنگ،جوابی کاروائی میں تینوں دہشتگردہلاک،دہشتگرداقبال کے سرکی قیمت 10لاکھ روپے مقررتھی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 13:30

آپریشن ردالفساد:سکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان میں 3خطرناک دہشتگرد ہلاک ..
ڈی آئی خان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) :ملک بھرمیں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے،سکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان میں 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک کردیے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن رکنے کااشارہ کرنے پرموٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے فورسز پرفائرنگ کردی۔ تاہم جوابی کاروائی میں سکیورٹی فورسزنے تینوں دہشتگرد ہلاک کردیے۔ہلاک دہشتگردو ں میں اقبال ،وحید اور ماجد شامل ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب دہشتگرد اقبال کے سرکی قیمت 10 لاکھ روپے مقررتھی۔

متعلقہ عنوان :