علماء کے تعاون سے دیامر کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے‘اسحاق حسین

اتوار 24 ستمبر 2017 13:20

دیامیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) دیا مر کے علماء اور مقامی پولیس افسران کا ایک اہم اجلاس ڈی آئی جی دیا مر استور ریجن اسحاق حسین کی سر براہی میں منعقد ہوا ‘ اجلاس میں ایس پی دیا مر محمد اجمل رائے نے ڈی آئی جی دیا مر استور ریجن اسحاق حسین کو امن و امان کی تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران مولانا عبدالقدوس نے ڈی آئی جی دیا مر استور ریجن سے گفتگو میں کہا کہ دیا مر ایک پر امن ضلع ہے یہاں کے لوگ بہت سادہ اور مہمان نواز ہیں دیا ،مر کو ماضی میں سازش کے تحت بد نام کیا گیا، انہوں یہ بھی کہا کہ علماء اور عوام ہر وقت پولیس کے ساتھ ہیں اور آنے والے محرم کے دنوں میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہم علماء دیامر بھر میںپولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دینگے‘ اس موقع پر ڈی آئی جی دیامر استور ریجن نے علماء دیا مر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دیا مر میں جب بھی حالات خراب ہوئے علماء نے پولیس اور انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا ہے‘اس دوران ایس پی دیا مر نے محرم الحرم کی سیکورٹی سے متعلق ڈی آئی جی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شا ہراہ قراقرم اور بابو سر ناران روڈ پر فول پروف سیکورٹی فراہم کر دی گی ہے اور تمام انٹری پوائنٹس پر مکمل چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہا تھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی‘ تمام شر پسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور جو بھی شخص منفی سر گر میوں میں ملوث ہو گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔