گلگت بلتستان میں گندم کی تر سیل میں کسی قسم کی کو تا ہی برداشت نہیں کی جا ئے گی، وزیر خوارک

اتوار 24 ستمبر 2017 13:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) گلگت بلتستان کے صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ عوام کو گندم کی سپلا ئی یا دیگر معا ملات میں کوئی شکا یت ہو تو وہ انھیں تحریری طور پر آگاہ کریں ، شکایت کے ازالے کیلئے ہم ضرور کا رروائی کر یں گے تاہم زبانی شکا یات پر کسی کے خلا ف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ’’ گندم کا ایک ایک دانہ گلگت بلتستان کے عوام کی امانت ہے ، وہ نہیں چاہتے کہ عوام کے حقوق پر کو ئی ڈاکہ ڈا لے ‘‘۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ایم ڈی نیٹکو سے با ت کروں گا کہ گلگت بلتستان کے کو ٹے کی گندم بروقت متعلقہ علاقوں میں پہنچے۔ گندم کی تر سیل میں کسی قسم کی کو تا ہی برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ انھوں نے کہا کہ غواڑی بلک ڈپو میں گندم کی کمی کی شکا یت ہے اس کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید ٹر ک بھیجنے کی ہدا یت کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ خود بہت جلد گلگت بلتستان کے تمام ڈپوز کا دورہ کر یں گے اور انکی کوشش ہے کہ تمام علا قوں میں مقررہ مقدار میں گند م وقت سے پہلے پہنچ جا ئے ۔ محکمہ خوراک کو ہدایت دی گئی ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں عوام کو آٹے کے حصول میں کسی طرح کی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔