محرم الحرام ‘پاراچنار میں سکیورٹی کے اقدامات سخت کردیئے گئے

اتوار 24 ستمبر 2017 13:20

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) 73بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر علیم اخترنے انجمن حسینیہ پاراچنار کے سیکرٹری حاجی نور محمد، اے پی اے پاراچنار اکبر افتخار،ٹی ایم پاراچنار زاہد یونس کے ہمراہ پاراچنار شہر میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور ناکہ بندیوں کے جائز لیا۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں پاراچنار شہر کے گلی کوچوں کو بند کرکے کانٹے دار تاریں لگا دی گئیں ہیں‘اس کے علاوہ شہر کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے‘پاراچنار شہر کے ساتھ ساتھ کر م ایجنسی کے اپر اور لوئر کرم کی تمام امام بارہ گاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر لیوی فورس کے اہلکار اور مقامی رضاکار تعینات کرد یئے گئے ہیں، علاوہ ازیں پاراچنار آنے والی گاڑیوں اور سواریوں کے جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ خواتین کے تلاشی کیلئے لیڈی سیکورٹی فورس بھی تعینات ہے‘گاڑیوں پر نمبرز پلیٹ لگانے کے احکامات دیئے گئے ہیں ‘ پاراچنار میں سیکورٹی فورسز نے گاڑیوں سے سیاہ شیشے ہٹانے کی مہم تیز کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :