گلگت بلتستان کے عا رضی ملازمین کو ان کے حقوق دیئے جائیں گے ‘ فرمان علی

اتوار 24 ستمبر 2017 13:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی کی زیر صدارت ایل جی اینڈآر ڈی، لوکل کونسل بورڈ،ڈسٹرکٹ کونسل بورڈ ،میونسپل کمیٹی میں عارضی ملازمین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ایل جی اینڈآر ڈی ،ڈپٹی سیکریٹری فنانس ،سروسز،اور لاء ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایل جی اینڈآر ڈی، لوکل کونسل بورڈ،ڈسٹرکٹ کونسل بورڈ ،میونسپل کمیٹیز میں عارضی ملازمین کی تعداد اور عارضی ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیئے بجٹ کی ضرورت اور قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا گیا، متعلقہ افسران نے اجلا س کو بتایا کہ عارضی ملازمین کو اسمبلی قرارداد ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ریگولر کیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں عارضی ملازمین کے حوالے سے خصوصی طور پر غور کیا جائے گا اور ہر سطح پرعا رضی ملازمین کے حق کے لے آواز بلند کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں عارضی ملازمین کی تنخواہ کم سے کم 15ہزار ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں عارضی ملازمین کی تنخواہ ابھی اس سطح پر نہیں پہنچی، لہذا عارضی ملازمین کی تنخواہ کو فوری طورپر 15ہزار روپے کرنا ہوگا ۔