2018ء کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑ کر صوبہ خیبر پختونخوا سمیت مرکز میں حکومت بنائیں گے
پاکستان میں ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے دور میں ہوئے ، آخری سال ترقیاتی کاموں پر صرف کریں گے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا کیری رائیکی باگن کالا باغ میں جلسہ سے خطاب
اتوار 24 ستمبر 2017 13:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مکمل ہوئے ہیں، محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، ان کے دور میں میگا پراجیکٹس شروع ہوئے جن کی تکمیل سے ملک معاشی طور پر بہت مضبوط ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے پہلے چار سال معیشت، خارجہ پالیسی، دفاع اور دہشت گردی کے خاتمہ میں صرف کئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنا آخری سال ملک بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر صرف کرے گی جس کے بعد آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے، عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا سمیت مرکز میں حکومت بنائے گی، مسلم لیگ کا ورکرز علاقائی سیاست کی بجائے ہمیشہ ملک کے دفاع کیلئے متحد ہوا ہے، ملکی دفاع کیلئے تمام پاکستانی قوم متحد ہے۔ انہوں نے یونین کونسل نتھیاگلی میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کے متعدد منصوبوں سمیت بجلی کیلئے متعدد سکیمیں شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.