سب ڈویژن حویلیاں میں تعمیراتی کام کے سلسلہ میں بجلی دو دن بند رہے گی، ملک کوثر جاوید

اتوار 24 ستمبر 2017 13:10

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) سب ڈویژن حویلیاں میں تعمیراتی کام کے سلسلہ میں بجلی دو دن بند رہے گی۔ٹائون فیڈر، سی ڈی اے فیڈر اور انڈسٹری فیڈر صبح 8 سے دن 2 تک بند ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سب ڈویژن حویلیاں کے چیئرمین ملک کوثر جاوید نے واپڈا کے مختلف فیڈرز میں تعمیراتی کاموں کے سلسلہ میں ہونے والے کاموں پر ہونے والی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی انتھک کوششوں اور ملازمین کی محنت سے مختلف فیڈروں پر بجلی کے بوجھ کو کم کرنے اور پرانی تاروں کی تبدیلی کی وجہ سے مندرجہ بالا فیڈروں کے زیر استعمال لوگوں سے معذرت خواہ ہیں،ہماری کوشش ہو گی کہ ہم جلد از جلد جاری کام کو ختم کریں تاکہ عوام کو اذیت نہ پہنچے۔

متعلقہ عنوان :