ضرب عضب میں جان کی قربانیاں دینے والے شہداء کی قربانیوں کے باعث امن بحال ہوا

میران شاہ میں شہادت پانے والے کیپٹن آکاش شہید کی والدہ کا تقریری مقابلہ کے موقع پر شرکاء تقریب سے خطاب

اتوار 24 ستمبر 2017 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) میران شاہ میں شہادت پانے والے کیپٹن آکاش شہید کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے اور ضرب عضب میں جان کی قربانیاں دینے والے دیگر شہداء کی قربانیوں کے باعث وہاں امن بحال ہوا اور دو روز قبل وانا میں کرکٹ میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ وہ ہفتہ کو ایبٹ آباد پبلک سکول میں تیسرے کیپٹن آکاش شہید ذولسانی تقریری مقابلہ کے موقع پر شرکاء تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیپٹن آکاش جیسے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے وہاں پاکستان کا جھنڈا لہرایا جس سے امن کی بحالی ممکن ہو سکی۔ انہوں نے آکاش شہید کے نام پر تقریری مقابلہ منعقد کروانے پر ایبٹ آباد پبلک سکول کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تسلیم کیا کہ ان کے بیٹے کی کامیابی میں اس معروف تعلیمی ادارے کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے مقررین کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ کو بھی ان کی بہترین تیاری کروانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :