کونسل کیہال اربن کی عوام کو گندے پانی کے باعث بیماریاں کا سامنا

اتوار 24 ستمبر 2017 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) گندا پانی یونین کونسل کیہال اربن کی عوام کا مقدر بن گیا، متعدد موذی بیماریاں پھوٹ پڑیں، پانی کے ٹینکوں اور بوسیدہ لائنوں کیلئے دیا جانے والا فنڈکرپشن کی نذر ہو گیا، محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، غریب پرور کہلانے والے بلدیاتی نمائندے غائب ہو گئے ۔

اس بارے میں علاقہ مکینوں نے شکایات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ ہفتہ بعد پانی کی فراہمی ہو رہی ہے لیکن پانی میں چھوٹے چھوٹے کیڑے تیرتے سامنے نظر آ رہے ہیں جو انسانی زندگیوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہے۔ محکمہ واسا کی مہربانیوں نے شہریوں کو خطرناک بیماریوں میں دھکیل دیا ہے جو انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

واٹر اینڈ سینٹیشن اتھارٹی (واسا) کی دریا دلی، بدبودار پانی سپلائی کیا جانے لگا۔

شہر کی دو گنجان آباد یونین کونسلوں کنج اورکیہال کے صارفین کو گذشتہ کئی ماہ سے پینے پانی کا فراہم کرنا محکمہ واساکے ذمہ ہے تاہم واسا اس ذمہ داری سے بڑھ کرنا صرف عوام کو پانی مہیا کر رہا ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر قرار دیئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی مذکورہ یونین کونسلوں میں آلودہ پانی فراہمی کی خبریں شائع کی گئی تھیں مگر ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہریوں نے واسا سے اپیل کی ہے کہ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نالیوں سے گذرتی ہوئی پائپ لائنوں کے سد بابکیا جائے تاکہ انہیں موذی بیماریوں سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :