محاذ آزادی کی تحریک آزادی میں خواتین کے کردار کی تعریف

فاروق رحمانی کا پارٹی جنرل سیکریٹری کی فوری رہائی کا مطالبہ

اتوار 24 ستمبر 2017 13:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)مقبوضہ کشمیر میںمحاذآزادی کے صد ر محمد اقبال میر نے تحریک آزادی کشمیر میںخواتین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بیش بہا قربانیاںپیش کی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اقبال میر نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ24ستمبر 1931ء کو سیاسی حقوق کی بازیابی کے لیے مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف مظاہروں کے دوران سرینگر کے مائسمہ بازار میںچار خواتین کو شہید کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ پنکی کور نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہد آزادی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ دریں اثناء پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے سرینگر میںپارٹی دفترپر رات کے دوران چھاپے اورپارٹی کے جنرل سیکریٹری محمدرمضان خان کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے۔ محمدفاروق رحمانی نے ایک بیان میںمحمد رمضان خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے علیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتارکرکے اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتی ہے،جو قابل مذمت ہے۔