یاسین ملک کاشہید مقبول بٹ کے قریبی ساتھی یوسف زرگر کی وفات پر اظہار افسوس

پارٹی رہنمابشیر احمد راتھر کی دوبارہ گرفتاری اور مسلسل نظربندی کی مذمت

اتوار 24 ستمبر 2017 13:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہید محمد مقبول بٹ کے قریبی ساتھی اور تحریک آزادی کے دیرینہ کا رکن محمد یوسف زرگر کی مظفر آباد میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمدیاسین ملک نے مرحوم کو ایک مخلص آزادی پسندکارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جد وجہد ،قربانیوں اور شخصیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لبریشن فرنٹ کے مرکزی دفتر پر ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی۔دریں اثناء لبریشن فرنٹ کے نظربند رہنما بشیر احمد راتھر (بویا) کو عدالتی احکامات کے باوجود دوبارہ گرفتارکرکے پہلے جے آئی سی جموں اور اب گاندربل تھانے میں منتقل کیا گیا ہے۔ بشیر احمد بویا 27ستمبر2016 ء سے نظربند ہیں اور ان پرکئی بارکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کیا گیاہے۔ فرنٹ چیئرمین نے عدالتی احکامات کے باوجود بشیر احمد کو بار بار گرفتارکرنے کی شدید مذمت کی ہے۔