Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 12:43

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے،جس میں شریف فیملی کی لندن روانگی اور نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدربننے کیلئے ترمیم کے معاملے کواٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج شام 5بجے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کریں گے۔عمران خان پریس کانفرنس میں نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدربننے کیلئے ترمیم،انتخابی اصلاحات، شریف خاندان کی لندن روانگی اور ملکی سیاسی صورتحال پربات کریں گے۔اسی طرح عمران خان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرپارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات