اسلام آباد میں کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیے گئے

جھنڈوں پر”خلافت آرہی ہے“ کے نعرے درج تھے،حساس ادارے متحرک،جھنڈے اتارکرتحقیقات شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 12:43

اسلام آباد میں کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیے گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) :وفاقی دارلحکومت میں کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کے جھنڈے لہرادیے گئے،جھنڈوں پر”خلافت آرہی ہے“ کے نعرے درج تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادایکسپریس وے پرداعش کے جھنڈے لگادیے گئے۔

(جاری ہے)

جھنڈوں کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جھنڈے اتارلیے ہیں۔جھنڈوں پرداعش کا لوگواور نعرے درج تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جھنڈے لگانے سے متعلق تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :