شبانہ اعظمی پسندیدہ اداکارہ ،خواہش ہے میں بھی ان کی طرح اپنا مقام بنائوں ‘ سجل علی

پہلی فلم کے دوران سری دیو ی کی طرف سے ملنے والی محبت اور شفقت کو زندگی بھر فراموش نہیں کر سکوں گی

اتوار 24 ستمبر 2017 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شبانہ اعظمی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اورمیری خواہش ہے کہ میں بھی ان کی طرح کام کر کے اپنا مقام بنائوں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں انہوںنے کہا کہ کہ بھارت میں میری پہلی فلم ’’ موم ‘‘کے دوران سری دیو ی نے جس قدر محبت اور شفقت کا مظاہرہ کیا میں اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اور پاکستان میں امن کی ایسی فضاء قائم ہونی چاہیے جس سے دونوں ممالک میں بسنے کروڑوں لوگ مفلسی کی زندگی سے نکل کر خوشحال مستقبل دیکھیں ۔جنگ سے کبھی بھی مسائل حل نہیں ہوتے اس لئے بھارت کو جارحانہ رویے اپنانے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور اس سے دونوں ممالک ہی پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :