امریکہ میں ہم وطنوں کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع نہ ملنا میرے لئے تکلیف دہ لمحہ تھا‘ عارف لوہار

2018ء کے پہلے یا دوسر ے ماہ میں امریکی ویزے کیلئے درخواست دوں گا ‘ عالمی شہرت فوک گلوکار کی گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) عالمی شہرت یافتہ فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ امریکہ میں اپنے ہم وطنوں کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع نہ ملنا میرے لئے تکلیف دہ لمحہ تھا،2018ء کے پہلے یا دوسر ے ماہ میں امریکی ویزے کیلئے درخواست دوں گا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ اگست میں کینیڈا ٹور کے بعد پروموٹر نے امریکہ کیلئے بھی میرا ویزا اپلائی کیا تھا مگر امریکی پالیسی کی وجہ سے مجھے ویزا نہ مل سکا جس پر میں دلی طور پر رنجیدہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں ساری دنیا میں پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکا ہوں مگر امریکہ میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ پرفارم نہ کرنے کا دلی رنج ہے ۔ 2018ء کے پہلے یا دوسر ے ماہ میں دوبارہ امریکی ویزے کے لئے درخواست دوں گا اور مجھے خدا کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے کہ مجھے اپنے ہم وطنوں کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع ملے گا جو طویل عرصے سے میری پرفارمنس کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :