اداکارہ زارا اکبر پھوپھی بن گئیں

اتوار 24 ستمبر 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)نامور اداکارہ زارا اکبر پھوپھی بن گئیں ۔ زارا اکبر کے بھائی صفدر اکبر کی اہلیہ کے ہاں مقامی ہسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

زارا اکبر نے اپنے بھتیجے کا نام حسین عمر رکھا ہے ۔ زارا اکبر نے بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں ۔ ایک بار پھر پھوپھی بننے پر خوشی ہے ۔ محرم الحرام کے بعد بھتیجے کی پیدائش پر بھرپور خوشی منائوں گی۔