اداکارہ ریمااور شا ن کوشوبز انڈسٹری میں آئے 27سال مکمل ہو گئے

اتوار 24 ستمبر 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) اداکارہ ریمااور شا ن کوشوبز انڈسٹری میں آئے 27سال مکمل ہو گئے ۔ ریما نے 1990ء میں اداکارہ شان کے ساتھ ہدایتکا رجاوید فاضل کی فلم ’’ بلندی ‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔

(جاری ہے)

یہ اداکارہ شان کی بھی پہلی فلم تھی ۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد دونوں فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اداکار بن گئے ۔اس کے بعد دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں کام کیا ۔اتفاق سے فلم ’’ بلندی ‘‘ بھی جاوید فاضل مرحوم کی بطور ہدایتکار پہلی فلم تھی ۔