ڈاکار انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر 16سے 31دسمبر تک منعقد ہوگا

اتوار 24 ستمبر 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دسمبر میں ڈاکار انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر ڈاکار کے دارالحکومت سینیگال میں 16سے 31دسمبر تک منعقد ہوگا جس میںکھانے کی اشیاء،ایگری بزنس،ایگریکلچر، ہسبینڈری،فشنگ ،بلڈنگ،رئیل اسٹیٹ،ہائیڈرالکس، سول ورکس،ٹیکنیکل ٹولزاور ایکوپمنٹ،ٹیلی کمیونیکیشن براڈ کاسٹنگ،پرنٹنگ،پریس ،ٹرانسپورٹیشن،لاجسٹک،انرجی،مائننگ،گیمز،موسیقی کے آلات،بینک، انشورنس،مالیاتی خدمات،وہیکلز،سپیئر پارٹس،آفس ایکوپمنٹس‘سپلائس،لرننگ ٹولز،کمپیوٹر سائنسز،گھریلو آلات اندرونی اور بیرونی آرائش،فیشن،ٹیکسٹائل،کاسمیٹیکس،چمڑے کا سامان،آرٹس اینڈ کرافٹس اور انتظامی خدمات سے متعلق سٹالز لگائے جائیں گے۔

ٹریڈ فیئر میں شرکت کے خواہشمند 2اکتوبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔