رواں مالی کے ابتدائی دومہینوں میں ملک میں گاڑیاں تیارکرنے والے اداروں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں اضافہ

اتوار 24 ستمبر 2017 12:20

رواں مالی کے ابتدائی دومہینوں میں ملک میں گاڑیاں تیارکرنے والے اداروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) رواں مالی کے ابتدائی دومہینوں میں ملک میں گاڑیاں تیارکرنے والے اداروں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان آٹوموٹیومینوفکچررزایسوسی ایشن (پاما) کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ماہ جولائی اوراگست کے دوران ہونڈاسوک اورسٹی کے 1300سی سی ماڈل کے 7767یونٹس تیارکی گئیں جن میں سے 7766فروخت ہوئیں، یوں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2471یونٹس زیادہ کاریں تیاراورفروخت ہوئی ہیں۔

ٹویوٹاکرولا کی 8657کاروں کی پیداوار حاصل ہوئیں جن میں سے 8462کاریں فروخت ہوچکی ہیں گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصہ میں 8250کاریں فروخت ہوئی تھیں۔اسی کیٹگری میں سوزوکی سویفٹ ماڈل کی 767کاریں تیارکی گئیں جن میں سے 722کاریں فروخت ہوئیں۔

(جاری ہے)

ایک ہزارسی سی گاڑیوں کی کیٹیگری میں سوزوکی کلٹس کی 3765یونٹس کی پیدوار حاصل ہوئی جن میں سے 3670یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں سوزوکی کلٹس کی 1480یونٹس زیادہ کاریں فروخت ہوئی ہیں۔ماہ جولائی اوراگست کے دوران سوزوکی ویگن آرکی 4927یونٹس گاڑیوں کی پیداوار حاصل ہوئی جن میں سے 4137یونٹس کی فروخت ہوئی۔800سی سی اورایک ہزارسی سی سے کم گاڑیوں کی کیٹیگری میں سوزوکی مہران 7983یونٹس کی پیداوارحاصل ہوئی جن میں سے 6827کاروں کی فروخت ہوئی ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سوزوکی مہران کاروں کی پیداوار اورفروخت میں اضافہ ہواہے، مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں سوزوکی بولان ماڈل کی 3691کاروں کی پیداوار حاصل ہوئی جن میں سے 3224کاروں کی فروخت ہوئی۔

اس عرصہ میں ملک میں 1537ٹرکوں کی پیداوارحاصل ہوئی جن میں سے 1478ٹرکوں کی فروخت ہوئی۔ جولائی اوراگست میںہینو،ماسٹر اورایسوزو نے مجموعی طورپر 1537ٹرک تیارکیے جن میں سے 1478ٹرکوں کی فروخت ہوئی ہیں۔بھاری گاڑیاں تیارکرنے والی ان کمپنیوں نے اس عرصہ کے دوران 200بسیں تیارکیں جن میں سے 175بسوں کو فروخت کیا گیا۔ پاما کے اعداد وشمار کے مطابق وین اورجیپیں تیارکرنے والے اداروں نے اس عرصہ کے دوران 1948یونٹس تیارکئے جن میں سے 1838کی فروخت ہوئی۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی اوراگست میں پک اپ کی 4826 یونٹوں کی پیداوار حاصل ہوئی جن میں سے 4724یونٹس کی فروخت ہوئی۔ اسی طرح مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوار میں تقریباً100فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ فئیٹ ٹریکٹرزاورالغازی ٹریکٹرزنی ٹریکٹروں کے 3867یونٹس تیارکئے جن میں سے 3487یونٹس کی فروخت ہوئی۔ملت ٹریکٹررزنے اس عرصہ کے دوران 6326یونٹس تیارکئے جن میں سے 6306یونٹس کی فروخت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس عرصہ کے دوران ملک میں فارم ٹریکٹررز کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں مجموعی طورپر 100فیصداضافہ ہواہے۔ حکومت کی جانب سے ٹریکٹروں پر جنرل سیلزٹیکس میں کمی کے بعد ٹریکٹروں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہواہے اورٹریکٹرتیارکرنے والے پلانٹس طلب کوپورا کرنے کیلئے دوشفٹوں میں کام کررہے ہیں۔اس عرصہ میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

جولائی اوراگست میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 90ہزارزائد موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں۔اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران موٹرسائکلیں اوررکشے تیارکرنے والے اداروں نے 3لاکھ 24ہزار824موٹرسائیکلیں اوررکشے تیارکئے جو تمام فروخت ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق جاپانی کمپنی ہونڈا موٹرسائکلیں تیارکرنے کے حوالے سے سرفہرست رہی جس نے ایک لاکھ 87ہزار سے زائدموٹرسائکلیں تیاراورفروخت کیں ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ہونڈا نے ایک لاکھ36ہزار 476موٹرسائیکلیں تیاراورفروخت کی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں 5.39جبکہ موٹرسائیکلوں کی پیداوار میں 20.74فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :