کوئٹہ میں کاراورٹرالرمیں تصادم سے 5 افراد جاں بحق،7 زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ایدھی ذرائع

اتوار 24 ستمبر 2017 12:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) مغربی بائی پاس پرکار اورٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پرکارپشین سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرالرسے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیواہلکارفوری طورپرجائے وقوعہ پہنچے اورزخمیوں اور لاشوں کو بی ایم سی منتقل کردیا گیا جہاں زخمی 2 خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔