چوہدری ظہور الٰہی کی 36ویں برسی آ ج منا ئی جا ئے گی

اتوار 24 ستمبر 2017 12:00

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے والد،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے چچا و سسر چوہدری ظہور الٰہی کی 36ویں برسی آ ج پیر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام مختلف شہروں میںتعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مسلم لیگ ق کے رہنما و مقررین چوہدری ظہور الٰہی مرحوم کی ملکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے برسی کے سلسلے میں مرکزی تقریب ظہور پیلس گجرات میں ہو گی۔

(جاری ہے)

چوہدری ظہور الٰہی ملک کے ایک معروف سیاستدان تھے وہ25ستمبر 1981ء کو انتقال کر گئے تھے۔