جو فنکار ملکی مفاد کے خلاف کام کریگا،تنقید ضرورکرونگی‘ اداکارہ میرا

اتوار 24 ستمبر 2017 11:50

جو فنکار ملکی مفاد کے خلاف کام کریگا،تنقید ضرورکرونگی‘ اداکارہ میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان پر لفظوں کی گولہ باری شروع کر دی۔ فلمسٹار میرا نے مائرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائرہ خان خود غرض ، کرپٹ اور نشے کی عادی ہے ، میں نے اس سے پہلے بھی مائرہ خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا مگر کسی نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

(جاری ہے)

میرا نے کہا کہ مجھے مائرہ خان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں مگر جو بھی ملکی مفاد کے خلاف کام کرے گا میں اس کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :