اردو کو کسی مخصوص حصے کی زبان نہیں سمجھنا چاہیی: شبانہ اعظمی

نوجوانوں کو اس قسم کے فیسٹیولز میں حصہ لیتے دیکھ کر بیحد خوشی ہوتی ہے‘ بالی ووڈ اداکارہ

اتوار 24 ستمبر 2017 11:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے نئی نسل کا اردو زبان کی جانب بڑھتا رجحان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مینو بخشی کی کتاب موج سراب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شبانہ اعظمی کا کہنا تھا اردو ایک ایسی زبان ہے جسے ہم سب روزانہ استعمال کرتے ہیں اسے کسی ایک مخصوص حصے کی زبان نہیں سمجھنا چاہیے۔شبانہ اعظمی نے کہا کہ نوجوانوں کو اس قسم کے فیسٹیولز میں حصہ لیتے دیکھ کر بیحد خوشی ہوتی ہے ہوسکتا ہے وہ اردو زبان کی بہت زیادہ مہارت نہ رکھتے ہوں تاہم وہ اردو سننا اور سیکھنا چاہتے ہیں، اس سے مجھے یہ امید ملتی ہے کہ اردو ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔