فلم’ ’جڑواں 2‘‘ رواں ماہ 29تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا

اتوار 24 ستمبر 2017 11:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)بولی وڈ اداکار ورن دھون نے اپنی فلم’ ’جڑواں 2‘‘ کے اٴْس سین کا ٹیزر ریلیز کردیا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔اس کی یہ وجہ نہیں کہ اس سین میں ورن دھون نے کوئی کمال اداکاری کی بلکہ اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ اس سین میں بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جلوہ گر ہوئے۔فلم رواں ماہ 29تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-خیال رہے کہ جب سے فلم ’جڑواں 2‘ بننے کا اعلان ہوا تھا، تو یہ خبریں بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے۔

سلمان خان فلم ’جڑواں‘ کے مرکزی اداکار تھے، جنہوں نے ڈبل رول کرکے اس فلم کو 1997 کی کامیاب فلم بنادیا تھا۔ورن دھون نے فلم کے ایک سین کا ٹیزر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں وہ اپنے ڈبل کردار میں موجود ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بھی اس سین میں اپنے جڑواں کرداروں میں نظر آئے۔

(جاری ہے)

اس سین میں سلمان خان نے ورن دھون کو یہ بھی یاد دلادیا کے اصل جڑواں وہی ہیں، جبکہ ورن دھون جڑواں 2 ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ’جڑواں 2‘ رواں ماہ 29 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔رومانوی اور ایکشن کہانی پر مبنی اس فلم میں جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا۔فلم ’جڑواں‘ کی کہانی بھی دو جڑواں بھائیوں پر مشتمل تھی جو بچپن میں علیحدہ ہوگئے تھے، ان میں سے ایک نہایت شریف جبکہ دوسرا بدمعاش بن جاتا ہے۔1997 کی اس کامیاب فلم میں سلمان خان کے علاوہ کرشمہ کپور اور رمبھا نے اہم کردار ادا کیے تھے۔