مجھے ویرات کوہلی کا کھیل بہت پسند ہے‘ کرینہ کپور

ویرات کوہلی کی کارکردگی کی وجہ سے ہی ہماری ٹیم تسلسل کے ساتھ میچوں میں فتح اپنے نام کرتی جا رہی ہے

اتوار 24 ستمبر 2017 11:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) انڈین کپتان ویرات کوہلی کے مداحوں میں ایک اور شخصیت کا اضافہ ہو گیا ہے جو بالی ووڈ کی مشہور ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔

(جاری ہے)

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انھیں ویرات کوہلی کا کھیلنے کا سٹائل بہت پسند ہے، وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر اور کوہلی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ ابھی سے سچن ٹنڈولکر کے جانشین نہیں بن چکے ہیں انڈین کپتان ویرات کوہلی کی کارکردگی کی وجہ سے ہی ہماری ٹیم تسلسل کے ساتھ میچوں میں فتح اپنے نام کرتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :