آسکرکی ریس میں ایک اورپاکستانی فلم ’’مائی پیور لینڈ‘‘ بھی شامل

فلم میں سوہائے ابڑو ، سلمان احمد ، رضیہ ملک ، طیب افضل اور ایمان فاطمہ کاسٹ میں شامل ہیں

اتوار 24 ستمبر 2017 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) آسکر ایوارڈ 2017 کی ریس میں ایک اور پاکستانی فلم مائی پیور لینڈ بھی شامل ہوگئی ۔فلم برطانوی نژاد پاکستانی فلم میکر سرمد مسعود کی سندھ میں نازو دھاریجو کیساتھ پیش آنیوالے سچے واقعے پر بنائی گئی ہے جس میں ایک کسان کی بیٹیاں اپنے باپ کی زمین کو بچانے کیلئے بااثر وڈیرے سے نبردآزما ہوکرکامیاب ہوتی ہیں ۔

اردو زبان میں بننے والی فلم کی تمام تر عکسبندی پاکستان میں کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی نژاد پاکستانی کی اس کاوش کو برطانوی اکیڈمی ایوارڈ سلیکشن کمیٹی نے غیرملکی زبان کے شعبے میں 90 ویں آسکر ایوارڈ کیلئے بھیج دیا ہے ۔ فلم کے قابل ذکر فنکاروں میں سوہائے ابڑو ، سلمان احمد خان ، رضیہ ملک ، طیب افضل اور ایمان فاطمہ کے نام شامل ہیں ۔واضح رہے غیر ملکی دستاویزی فیچر فلموں کے شعبے میں پاکستانیوں کی تین فلمیں شامل ہوچکی ہیں جن میں پاکستان سے ساون ، امریکہ سے ہدایتکار نور نغمی کی اینجل ودھ ان اور برطانیہ سے ہدایتکار سرمد مسعودکی فلم مائی پیور لینڈ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :