سلمان خان ٹی وی شو کی فی قسط 11کروڑ وصول کرینگے

ماضی میں بالی ووڈ اداکار کو چوتھے سے چھٹے سیزن کیلئے فی قسط ڈھائی کروڑ معاوضہ ادا کیا جاتا رہا ہے

اتوار 24 ستمبر 2017 11:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو فی قسط کا معاوضہ 11کروڑ روپے دیاجائیگا،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چوتھے سے چھٹے سیزن میں سلمان خان اڑھائی کروڑ روپے وصول کرتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سلمان خان کا شمار اس وقت بالی ووڈ کے سپر سٹار میں کیا جاتا ہے ، ان کی ماضی میں ریلیز ہونے والی چند فلموں کو باکس آفس پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی جس کے بعد عوامی مطالبے پر انہوں نے ٹی وی شو کی میزبانی کی حامی بھر لی لیکن اس کے لئے انہوں نے انتظامیہ سے خطیر رقم کا مطالبہ کیا جو معاہدے کے تحت انہیں ادا کی جائے گی -

متعلقہ عنوان :