ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو شور والی مارکیٹ بنا دیا ہے، شمالی کوریا وزیر خارجہ

اتوار 24 ستمبر 2017 00:00

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو شور والی مارکیٹ بنا دیا ہے، شمالی کوریا وزیر خارجہ
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری بونگ ہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خودکش مشن پر ہیں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو شور والی مارکیٹ بنا دیا ہے۔ برائی کے صدر امریکی صدر کی نشست پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ری یونگ ہو نے کہا کہ ٹرمپ نیو ائٹ ہاؤس کو شور والی مارکیٹ بنا دیا ہے کوئی اور نہیں خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خودکش مشن پر ہیں وہ اقوام متحدہ کو گینگ ہیڈ کوارٹر میں بدل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی وجہ سے ہی شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیار رکھنے پڑے۔ ڈونلڈ ٹرمپ برائی کے صدر ہیں جو اس وقت امریکی صدر کی نشست پر براجمان ہیں اور ایٹمی ہتھیاروں کا بٹنبرائی کے صدر کے پاس ہے۔۔

متعلقہ عنوان :