کنٹرول لائن نکیال سیکٹرمیں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 22 سالہ لڑکی شہید، 2 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی اتوار 24 ستمبر 2017 00:18

کنٹرول لائن نکیال سیکٹرمیں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2017ء) کنٹرول لائن نکیال سیکٹرمیں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی شہید ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بزدل بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 بھارتی فوج نے کنٹرول لائن نکیال سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 22 سالہ لڑکی شہید جبکہ 2 افراد زخمی زخمی ہوگئے۔ بھارتی فائرنگ سےشہید22سالہ تاشیباولدمحمداقبال بالاکوٹ گاؤں کی رہائشی تھی۔ جبکہ 18  سال کی انیقا اقبال ولد محمد اقبال شدید زخمی ہے۔ بھارتی فوج کے حملے کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔