نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کی گورنر پنجاب سے الوداعی ملاقات، نیوی کے لیے خدمات پرخراج تحسین پیش کیا

اتوار 24 ستمبر 2017 00:03

نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کی گورنر پنجاب سے الوداعی ملاقات، نیوی کے ..
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2017ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی الوداعی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب رفیق رجوانا کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے قومی سلامتی اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کےلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ گہرے سمندر میں بحریہ کے افسران اور جوان وطن کی پاسبانی کا فریضہ جوانمردی اور خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے ملاقات میں کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کی دفاعی قوت میں اضافہ ناگزیر ہے-گورنر پنجاب نے پاک بحریہ کے لئے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں-دور حاضر کے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے بحریہ کو جدید دور کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :