دنیا کی سب سے عمررسیدہ بلی 32 سال کی عمر میں چل بسی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:42

دنیا کی سب سے عمررسیدہ بلی 32 سال کی عمر میں چل بسی

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے زیادہ عمررسیدہ سمجھی جانے والی بلی  نٹمیگ  32 سال کی عمر میں چل بسی۔ ویسٹ وے ویٹرنیری گروپ، نیوکیسل اپون ٹائین نے اعلان کیا کہ بلی کی وفات 14 ستمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔
نٹمیگ کے مالکان لز اور فنلے نے اس کا 27 سال تک خیال رکھا ہے۔ اس سے پہلے بلی کے 5 سال گلیوں میں گھومتے پھرتے  گزرے تھے۔
فنلے کا کہنا ہے کہ نٹمیگ ان کے لڑکے کی طرح تھی، جس کے جانے سے وہ بہت دکھی ہیں۔

(جاری ہے)

فنلے کی بیوی لز نے بتایا کہ اُن کی ایک بلی سپائس بھی تھی جو 2000 کے شروع میں فوت ہوئی تھی۔ نٹمیگ سپائس کے ساتھ گھر آجاتی تھی، کچھ عرصے بعد انہوں نے نٹمیگ کو مستقل طور پر اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔
فنلے اور لز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ کوئی بلی نہیں لے کر آئیں گے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ اب وہ مزید بلی کا دکھ برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے بلی کی طویل عمر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اسے مچھلی، کریم اور گرم روسٹ مرغی کھلاتے تھے، جو اس کی طویل عمری کی وجہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :