سکھر شہر کو صفائی ستھرائی میں نظر انداز اخلاقی و جمہوری اقدار کے منافی ہے، بانی آل سکھر اسمال ٹریڈرز

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:30

سکھر۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سکھر شہر کے گنجان آباد علاقوں کو صفائی ستھرائی میں نظر انداز اخلاقی انسانی و جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گلزار بھٹو ،حاجی صابر ،محمد طاہر خان، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، برکت علی سولنگی صابر کپتان ،بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، عبدالرحیم سیٹھی، خواجہ جلیل احمد،زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، عبدالرشید دائود پوتہ ،رضوان لالا جندہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ نیو پنڈ، پرانا سکھر، شالیمار، شمس آباد، ٹکر محلہ ، ریجنٹ سینما، سلیم کالونی، نصرت کالونیاں، غریب آباد، واری تڑ، باغ حیات علی شاہ، آغا بدر الدین کالونی، درزی محلہ، مائیکرو کالونی، سمیت دیگر علاقوں کے رہائشیوں نے صفائی ستھرائی نہ ہونے ، نالیوں کو صاف نہ کرنے اور فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی خرابی کی شکایات کی ہیں جو کہ جائز ہیں۔ میئر، ڈپٹی میئر اور میونسپل کمشنر خود شہر کے گنجان آباد علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کی ابتر حالت کا جائزہ لیں اصل حقائق کھل کر سامنے آجائیں گے۔