ثابت ہو گیا جے یو آئی کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے فیصلہ درست تھا ، راشد محمود سومرو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:30

سکھر۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ جے یو آئی کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے فیصلہ درست تھا اور انہوں نے اقوام متحدہ میں روہینگیا مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرکہ ثابت کردیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 29 نومبر کو لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس منعقد کرینگے ، انہوں نے آنگ سونگ سوجی سے امن کا نوبل پرائز واپس لینے کا مطالبہ کیا اور تانیہ خاصخیلی کے قتل کی مذمت کی ۔