گھوٹکی پولیس نے کچی شراب اور مسروقہ موٹر سائیکلز برامد کرلئے، ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:30

سکھر۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش کی ہدایت پر سرحد پولیس اسٹیشن کی حد میں واقع علاقے میں چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے بڑی تعداد میں کچی شراب سمیت شراب بنانے والا سامان و مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد کر لیں، برآمد شراب کی مقدار 50 لیٹرز بتائی جا رہی ہے، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج نمبر57/2017 درج کر لیا گیا ہے، ایس ایس پی گھوٹکی نے پولیس پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :