آئل ٹینکر اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں تین افراد جانبحق ہو گئے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:30

سکھر۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) نوشہروفیروز کے قریب گزشتہ شب دیر گئے تیز رفتار آئل ٹینکر اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں تین افراد جانبحق ہو گئے ، ریسکیو زرائع کے مطابق آ،ْل ٹینکر اوور ٹیکنگ کے دوران ٹرالر سے ٹکراگیا جس سے آئل ٹینکر الٹ گیا اور آئل ٹینکر لیک ہونے سے آگ لگ گئی ،جس کی لپیٹ میں آکر کلینئر سمیت تین افراد جانبحق ہو گئے حادثے کا شکار ہونے والا آئل ٹینکر کراچی سے پنجاب جا رہا تھا، اطلاع پر ریسکیو اور پولیس پہنچ گئی ، حادثے کے باعث قومی شاہراہ بند ہوگئی اور ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی تاہم بعد ازاں ٹریفک کو بحال کر ادیا گیا،