پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے ،اس ملک کے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہیں ، پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے بہت بہروپیے آئے لیکن نوجوانوں نے ان بہروپیوں کو مسترد کر دیا‘ کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی‘ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ 1993 سے لے کر آج تک ملک میں ترقی کے جتنے بڑے منصوبے بنے ان پر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی مہر ثبت ہے
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب
ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:05
(جاری ہے)
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خود جرمنی اور فرانس کی مثالیں دیتے ہیں لیکن خیبر پختونخواہ میں سکولوں اور ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور بتائیں جرمنی اور فرانس جیسے کتنے سکول اور ہسپتال بنائے ہیں۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہو کہ ڈی ایچ کیونارووال جیسا ایک بھی ڈسٹرکٹ لیول کاہسپتال کے پی میں دکھا دیں۔ چار سال پہلے منظور کئے گئے پشاور میٹرو بس منصوبہ کا ایک پہیہ بھی سڑک پر نہیں آسکا ، لیکن شہباز شریف نے گیارہ ماہ میں میٹرو چلا دی یہی تجربے کا فرق ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف چندہ اکٹھا کر سکتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد این جی اوز کے لئے چندہ کی وزارت کا وزیر عمران خان کو بنائے گی۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو تلقین کی وہ منشیات اور اسلحے کے خلاف جہاد کریں اور کتاب اور کمپیوٹر کو اپنا ساتھی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.