بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے ‘ عوام سی پیک کے آغاز کے بعد روشن مستقبل کیلئے پرامید ہیں‘ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:05

بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے ‘ عوام سی پیک کے آغاز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے عوام سی پیک کے آغاز کے بعد روشن مستقبل کیلئے پرامید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کے لئے آئے پاکستانی کمیونٹی کے قابل ذکر اہم شخصیات اور عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان اہم یورپی دارالحکومت کے دورہ کے دوران پیرس میں موجود ہیں۔ گورنر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گوادر کی گہرے سمندر کی بندرگاہ کی تکمیل اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے صوبے میں سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کے اجراء اور تکمیل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی، تعلیم، صحت اور زراعت سمیت صوبے میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جس سے صوبے میں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :