چوبیس گھنٹوں کے دوران34مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے گئے ،ترجمان پولیس

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:03

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن34مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 34مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب34مجرمان اشتہاری( ای کیٹگری کی6،بی کیٹگری کی23) اور 5ٹارگٹ افینڈرز شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں10عدد پسٹل ،02عددکلاشنکوف قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں 5.033 کلوگرام چرس ، اور185 لیٹرشراب برآمدکرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :