فیصل آباد ،03 محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:03

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) فیصل آباد پولیس نے تیسرے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے محرم الحرام کو ضلع بھر میں 186مجالس اور 05جلوس نکالے جائیں گے جن میںجڑانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ 56 مجالس ،اقبال ڈویژن میں 47،صدر ڈویژن میں 35،مدینہ ڈویژن میں 34اور لائل پور ڈویژن میں14مجالس کا اہتما م ہوگا۔

اقبال ڈویژن میںہ 03جلوس،مدینہ ڈویژن میں 01اور لائل پور ڈویژن میں بھی ایک جلوس نکالا جائیگا۔ مذکورہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 05 ایس پیز،14ڈی ایس پیز،24انسپکٹر،107سب انسپکٹر،295اے ایس آئیزاور3046 جوانوں کے ساتھ ساتھ600ولنٹیئربھی تعینات کئے گئے ہے۔ ایلیٹ اور قومی رضاکارفورس کی ٹیمیں شہر کے گردونواح میں گشت کرتی رہیں گی ۔

(جاری ہے)

مجالس اورجلوسوں کے لئے 04 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچ کی جائے گی،دوسرے مرحلے میںخواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے، تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹیکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میںامن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :